Monday, May 4, 2009

دعا فرج حضرت حجت(عج)

دعا فرج حضرت حجت(عج)

شیخ کفعمی نے بلدالامین میں لکھا ہے کہ یہ دعا حضرت حجت (عج)نے ایک شخص کو تعلیم فرمائی جو قید میں تھا اس نے یہ دعا پڑھی تو قید سے رہا ہو گیا، وہ دعا یہ ہے :

إِلھِی عَظُمَ الْبَلاءُ، وَبَرِحَ الْخَفاءُ، وَانْکَشَفَ الْغِطاءُ، وَانْقَطَعَ الرَّجاءُ ، وَضاقَتِ الْاَرْضُ وَمُنِعَتِ

میرے معبود! مصیبت بڑھ گئی ہے چھپی بات کھل گئی ہے پردہ فاش ہو گیا ہے امید ٹوٹ گئی ہے زمین تنگ

السَّماءُ، وَأَ نْتَ الْمُسْتَعانُ، وَ إِلَیْکَ الْمُشْتَکیٰ، وَعَلَیْکَ الْمُعَوَّلُ فِی الشِّدَّةِ وَالرَّخاءِ اَللّٰھُمَّ

ہوگئی ہے اور آسمان نے رکاوٹ ڈال دی ہے تو ہی مدد کرنے والا ہے اور تجھی سے شکایت ہو سکتی ہے اور تنگی وآسانی میں صرف تو ہی

صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أُولِی الْأَمْرِ الَّذِینَ فَرَضْتَ عَلَیْنا طاعَتَھُمْ، وَعَرَّفْتَنا بِذَلِکَ

سہارا بن سکتا ہے اے معبود محمد و آل(ع) محمد(ع) پر رحمت نازل فرما جو صاحبان امر ہیں وہی ہیں جن کی اطاعت تو نے ہم پر فرض کی ہے

مَنْزِلَتَھُمْ، فَفَرِّجْ عَنّا بِحَقِّھِمْ، فَرَجاً عاجِلاً قَرِیباً کَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ ھُوَ أَقْرَبُ یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ

اور اس طرح ہمیں ان کے مرتبہ کی پہچان کرائی ہے پس ان کے صدقے میں ہمیں آسودگی عطا فرما جلد تر نزدیک تر گویا آنکھ جھپکنے کی مقدار یا اس سے

یَا عَلِیُّ یَا مُحَمَّدُ إِکْفِیانِی فَإِنَّکُما کافِیانِ وَانْصُرانِی فَإِنَّکُما ناصِرانِ ۔ یَا مَوْلانا یَا صاحِبَ

بھی پہلے یامحمد یاعلی(ع) یاعلی(ع) یامحمد میری سرپرستی فرمائیے کہ آپ دونوں ہی کافی ہیں میری مدد فرمائیے کہ آپ دونوں ہی میرے مددگا رہیں اے ہمارے آقا

الزَّمانِ، الْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ، أَدْرِکْنِی أَدْرِکْنِی أَدْرِکْنِی السَّاعَةَ السَّاعَةَ السّاعَةَ الْعَجَلَ

اے صاحب زمان (ع)فریاد کو پہنچیں فریاد کو پہنچیں فریاد کو پہنچیں مجھے پہنچیں مجھے پہنچیں مجھے پہنچیں اسی وقت اسی لمحے اسی گھڑی جلد تر

الْعَجَلَ الْعَجَلَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ

جلد تر جلد تر اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے واسطہ ہے محمد کااور ان کی پاک آل(ع) کا۔

(۱۲)دعا فرج حضرت حجت(عج)

کفعمی نے بلدالامین میں تحریرکیا ہے کہ یہ بھی حضرت حجت (عج)ہی کی دعا ہے:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنا تَوْفِیقَ الطّاعَةِ، وَبُعْدَ الْمَعْصِیَةِ، وَصِدْقَ النِّیَّةِ، وَعِرْفانَ الْحُرْمَةِ،وَأَکْرِمْنا بِالْھُدی

اے معبود توفیق دے ہمیں اطاعت کرنے، نافرمانی سے دور رہنے، نیت صاف رکھنے اور حرمتوں کو پہچاننے کی

وَالاسْتِقامَةِ، وَسَدِّدْ أَ لْسِنَتَنا بِالصَّوابِ وَالْحِکْمَةِ، وَامْلاََْ قُلُوبَنا بِالْعِلْمِ وَالْمَعْرِفَةِ، وَطَہِّرْ بُطُونَنا

اور ہمیں راہ راست اور ثابت قدمی سے سرفراز فرما اور ہماری زبانوں کو خوبی و دانائی سے بولنے کی توفیق دے ہمارے دلوں

مِنَ الْحَرامِ وَالشُّبْھَةِ، وَاکْفُفْ أَیْدِیَنا عَنِ الظُّلْمِ وَالسَّرِقَةِ، وَاغْضُضْ أَبْصارَنا عَنِ الْفُجُورِ

کو علم و معرفت سے بھر دے اور ہمارے شکموں کو حرام اور مشکوک غذا سے پاک رکھ ہمارے ہاتھوں کو ستم

وَالْخِیانَةِ، وَاسْدُدْ أَسْماعَنا عَنِ اللَّغْوِ وَالْغِیبَةِ وَتَفَضَّلْ عَلی عُلَمائِنا بِالزُّھْدِ وَالنَّصِیحَةِ وَعَلَی

اور چوری کرنے سے بچائے رکھ اور ہماری آنکھوں کو بدی اور خیانت سے باز رکھ اور ہمارے کانوں کو چغلی اور بے فائدہ باتیں

الْمُتَعَلِّمِینَ بِالْجُھْدِ وَالرَّغْبَةِ وَعَلَی الْمُسْتَمِعِینَ بِالاتِّباعِ وَالْمَوْعِظَةِ وَعَلی مَرْضَی الْمُسْلِمِینَ

سننے سے محفوظ فرما ہمارے علمائے دین پر زہد ونصیحت کی ارزانی فرما اور ہمارے طالب علموں کو محنت اور رغبت عطا کروعظ سننے والوں کو نصیحت

بِالشِّفاءِ وَالرَّاحَةِ وَعَلی مَوْتاھُمْ بِالرَّأْفَةِ وَالرَّحْمَةِ وَعَلی مَشائِخِنا بِالْوَقارِ وَالسَّکِینَةِ وَعَلَی

حاصل کرتے اور پیروی کرنے کی توفیق دے اور بیمار مسلمانوں کو شفایاب فرما اور آرام دے ان کے مرحومین پر مہربانی فرما ہمارے بوڑھوں کو وقار اور

الشَّبابِ بِالْاِنابَةِ وَالتَّوْبَةِ وَعَلَی النِّساءِ بِالْحَیاءِ وَالْعِفَّةِ وَعَلَی الْاَغْنِیاءِ بِالتَّواضُعِ وَالسَّعَةِ

سکون عطا کر اور ہمارے جوانوں کوتوبہ و استغفار کی توفیق دے اور عورتوں کو حیا اور پاکدامنی عنایت فرما ہمارے تونگروں کی فروتنی اور سخاوت عطا کر دے

وَعَلَی الْفُقَراءِ بِالصَّبْرِ وَالْقَناعَةِ، وَعَلَی الْغُزاةِ بِالنَّصْرِ وَالْغَلَبَةِ، وَعَلَی الاَُْسَرَاءِ بِالْخَلاصِ

اور مفلسوں کو صبر و قناعت بخش دے غازیوں کو مدد اور غلبہ دے قیدیوں کو

وَالرَّاحَةِ، وَعَلَی الْاُمَراءِ بِالْعَدْلِ وَالشَّفَقَةِ ، وَعَلَی الرَّعِیَّةِ بِالْاِنْصافِ وَحُسْنِ السِّیرَةِ، وَبارِکْ

رہائی اور آرام دے حاکموں کو انصاف اور نرمی کی توفیق دے اور عوام کو حق شناسی اور نیک کردار بنا دے

لِلْحُجَّاجِ وَالزُّوَّارِ فِی الزَّادِ وَالنَّفَقَةِ، وَاقْضِ ما أَوْجَبْتَ عَلَیْھِمْ مِنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ،

حاجیوں اور زائروں کے زاد راہ اور خرچ میں برکت دے اور ان پر جو حج اور عمرہ تو نے واجب کیا ہے وہ اچھی طرح ادا کر دے

بِفَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

اپنے فضل سے اور اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

(۱۳)دعا فرج حضرت حجت(عج)

مہج الدعوات میں کہا گیاہے کہ یہ بھی حضرت حجت القائم (عج)ہی کی دعا ہے:

إِلھِی بِحَقِّ مَنْ نَاجَاکَ، وَبِحَقِّ مَنْ دَعَاکَ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَتَفَضَّلْ عَلی

میرے معبود اس کا واسطہ جو تجھ سے راز کہتا ہے اور اس کاواسطہ جو تجھے صحرا و دریا میں پکارتا ہے محمد اور ان کی آل پر درود بھیج

فُقَراءِ الْمُوْمِنِینَ وَالْمُوْمِناتِ بِالْغَناءِ وَالثَّرْوَةِ، وَعَلی مَرْضَیٰ الْمُوْمِنِینَ وَالْمُومِناتِ بِالشِّفاءِ

کہ مفلس مومنین ومومنات کو مال و ثروت عطا کربیمار مومن مردوں اورمومن عورتوں کو صحت و تندرستی عطا فرما

وَالصِّحَّةِ، وَعَلی أَحْیاءِ الْمُوْمِنِینَ وَالْمُوْمِناتِ بِاللُّطْفِ وَالْکَرَم وَعَلی أَمْواتِ الْمُوْمِنِینَ وَالْمُوْمِناتِ

زندہ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر اپنا لطف و کرم اور فروانی فرما اور مرحوم مومن مردوں اور مومن عورتوں پر

بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ، وَعَلی غُرَباءِ الْمُوْمِنِینَ وَالْمُوْمِناتِ بِالرَّدِّ إِلی أَوْطانِھِمْ سالِمِینَ غانِمِینَ

بخشش اور مہربانی عطا فرما اور مسافر مومن مردوں اور مومن عورتوں کو صحت وسلامتی اور مال کے ساتھ اپنے گھروں میں پہنچا دے

بِمُحَمَّدٍ وَآلِہِ أَجْمَعِینَ ۔

تجھے واسطہ ہے محمد اوران کی تمام آل(ع) پاک کا۔

No comments: