Monday, May 4, 2009

ساتویں مناجات مناجات مطِیعِین للہ

ساتویں مناجات مناجات مطِیعِین للہ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ

خدا کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اَللّٰھُمَّ أَلْھِمْنا طَاعَتَکَ وَجَنِّبْنا مَعْصِیَتَکَ وَیَسِّرْ لَنا بُلُوغَ مَا نَتَمَنَّیٰ مِنِ ابْتِغاءِ رِضْوانِکَ وَ

اے معبود ہمیں اپنی فرمانبرداری کی تعلیم دے اور اپنی نافرمانی سے بچائے رکھ ہمارے لیے ان تمناؤں تک پہنچنا آسان فرما

أَحْلِلْنا بُحْبُوحَةَ جِنانِکَ، وَاقْشَعْ عَنْ بَصائِرِنا سَحابَ الارْتِیابِ، وَاکْشِفْ عَنْ قُلُوبِنا أَغْشِیَةَ

جو تیری رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہوں ہمیں اپنی جنت کے وسط میں جگہ دے ہماری آنکھوں سے شک کے بادل دور کردے

الْمِرْیَةِ وَالْحِجابِ وَأَزْھِقِ الْباطِلَ عَنْ ضَمائِرِنا، وَأَ ثْبِتِ الْحَقَّ فِی سَرائرِنا، فَإِنَّ الشُّکُوکَ

ہمارے دلوں سے شبہ و حجاب کے پردے ہٹا دے اور ہمارے ضمیروں سے باطل کو مٹادے ہمارے باطن میں حق

وَالظُّنُونَ لَواقِحُ الْفِتَنِ، وَمُکَدِّرَةٌ لِصَفْوِ الْمَنائِحِ وَالْمِنَنِ۔اَللّٰھُمَّ احْمِلْنا فِی سُفُنِ نَجاتِکَ، وَ

کو قائم کردے کیونکہ شکوک اور گمان فتنہ پیدا کرتے ہیں اور بخششوں اور احسانوں کی چمک پر داغ دار کرتے ہیں

مَتِّعْنا بِلَذِیذِ مُنَاجَاتِکَ، وَأَوْرِدْنا حِیَاضَ حُبِّکَ، وَأَذِقْنا حَلاوَةَ وُدِّکَ وَقُرْبِکَ،وَاجْعَلْ جِہادَنا

اے معبود ہمیں نجات کی کشتیوں میں جگہ دے اپنے حضور مناجات کی لذت نصیب فرما ہمیں اپنی محبت کے حوضوں میں داخل کر اور اپنی

فِیکَ،وَھَمَّنا فِی طَاعَتِکَ، وَأَخْلِصْ نِیَّاتِنا فِی مُعامَلَتِکَ، فَإِنَّا بِکَ وَلَکَ وَلاَ وَسِیلَةَ لَنا إِلَیْکَ

محبت اور قرب کی مٹھاس چکھا دے ہماری کوشش اپنی راہ میں قرار دے اور اپنی اطاعت کی ہمت عطا کر اپنے ساتھ معاملے میں ہماری نیتوں کو خالص فرما

إِلاَّ أَ نْتَ۔إِلھِی اجْعَلْنِی مِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیارِ، وَأَلْحِقْنِی بِالصَّالِحِینَ الْاَ بْرارِ، السَّابِقِینَ

کہ ہم تیرے ساتھ اور تیرے لیے ہیں تیرے بارگاہ میں ہمارا وسیلہ کوئی نہیں مگر خود تو ہی ہے میرے معبود مجھے چنے ہوئے نیک لوگوں میں سے قرار دے اور

إِلَی الْمَکْرُماتِ،الْمُسارِعِینَ إِلَی الْخَیْراتِ، الْعامِلِینَ لِلْباقِیاتِ الصَّالِحاتِ، السَّاعِینَ إِلَی

مجھے نیکوکار پاک دل لوگوں میں شامل فرما جو خوبیوں میں آگے بڑھنے اور نیکیوں میں جلدی کرنے والے ہیں جو اچھے آثار پر عمل کرنے والے اونچے درجوں

رَفِیعِ الدَّرَجاتِ إِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ وَبِالْاِجابَةِ جَدِیرٌ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

کی طرف جانے میں کوشاں ہیں بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور قبول کرنے کا اہل ہے تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

No comments: