Tuesday, August 10, 2010

ماہ رمضان کی راتوں کے اعمال

(۱) افطار: نماز عشاء کے بعد افطار کرنا مستحب ہے مگر یہ کہ کمزوری زیادہ ہو یا افطار میں کوئی شخص اس کا منتظر ہو ۔


(۲) حرام اور مشکوک چیزوں سے افطار نہ کرے بلکہ اس کیلئے حلال و پاکیزہ چیزیں استعمال کرے حلال خرما سے افطار کرے تا کہ اس کی نماز کا ثواب چار سو گنا ہو جائے پانی، تازہ کھجوراور دودھ، حلوہ، مٹھائی اور گرم پانی میں سے جس چیز سے افطار کرے بہتر ہے۔


(۳) افطار کے وقت جو دعائیں وارد ہیں وہ پڑھے یا ان میں سے مشہور دعا پڑھے تا کہ اسے ساری دنیا کے روزہ داروں جتنا ثواب حاصل ہو اور وہ دعا یہ ہے:


اَللَّھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُاگر دعا اَللَّھُمَّ رَبَّ النُّوْرِ الْعَظِیْمِ


اے اللہ! تیرے لیے روزہ رکھتا ہوں تیرے رزق سے افطار کرتا ہوں اور تجھی پر بھروسہ کرتا ہوں اے اللہ! اے عظیم نور کے رب


پڑھے کہ جو سید اور کفعمی دونوں نے نقل کی ہے تو اس کی بڑی فضیلت ہے، روایت میں ہے کہ امیرالمؤمنین (ع)بوقت افطار یہ دعا پڑھتے تھے:


بِسْمِ الله اَللَّھُمَّ لَکَ صُمْنَا وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْنَا فَتَقَبَّلْ مِنَّااِنَّکَ اَنْتَ السّمِیْعُ الْعَلِیْمُ


خدا کے نام سے اے اللہ! ہم نے تیرے لیے روزہ رکھا تیرے رزق سے افطار کیا پس اسے ہماری طرف سے قبول فرما بے شک تو سننے والا جاننے والا ہے


(۴) پہلا لقمہ اٹھاتے وقت یہ دعا پڑھے تا کہ اس کے گناہ بخشے جائیں:


بِسْمِ الله الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اِغْفِرْلِیْ


خدا کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحمن و رحیم ہے اے وسیع مغفرت والے مجھے بخش دے۔


روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر شام ایک لاکھ انسانوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے لہذا دعا کرے کہ وہ بھی ان میں سے ایک ہو۔


(۵) افطار کے وقت سورۃ إِنَّا أَ نْزَلْنَاہُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْر… پڑھے۔


(۶) افطار کے وقت صدقہ دے اور دیگر مومنوں کا روزہ افطار کرائے چاہے چند کھجوریں یا پانی سے ہی کیوں نہ ہو، رسول اللہ سے روایت ہے کہ جو شخص کسی کا روزہ افطار کرائے تو اس کو بھی روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا جب کہ اس روزہ دار کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہوگی۔ نیز اس طعام کی قوّت سے افطار کرنے والا جو نیکی کرے گا اس کا ثواب افطار کرانے والے کو بھی ملے گا۔علامہ حلی(علیہ الرحمہ) نے رسالہ سعدیہ میں امام جعفر صادق (ع) سے نقل کیا ہے کہ حضرت نے فرمایا: جو شخص اپنے مومن بھائی کا روزہ افطار کرائے اس کو تیس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور خدا کے ہاں اس کی ایک دعا بھی قبول ہوگی۔


(۷) روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر رات ایک ہزار مرتبہ سورۃ انزلناہ پڑھے۔


(۸) اگر ممکن ہو تو ہر رات سو مرتبہ سورۃ حم ٓدخان پڑھے۔


(۹) سید نے روایت کی ہے کہ جو ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے تو اسکے چالیس سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے وہ دعا یہ ہے:


اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمْضانَ الَّذِی أَ نْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ وَافْتَرَضْتَ عَلَی عِبادِکَ فِیہِ الصِّیامَ


اے اللہ! اے ماہ رمضان کے پروردگار کہ جس میں تو نے قرآن کریم نازل فرمایا اور اپنے بندوں پر اس ماہ میں روزے رکھنا فرض کیے


صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْزُقْنِی حَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ فِی عامِی ھذَا وَفِی کُلِّ عامٍ وَ


محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور مجھے اسی سال اپنے بیت الحرام (کعبہ) کا حج نصیب فرما اور آئندہ سالوں میں بھی اور میرے


اغْفِر لِی تِلْکَ الذُّنُوبَ الْعِظامَ، فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُہا غَیْرُکَ یَا رَحْمنُ یَا عَلاَّمُ ۔


اب تک کے تمام گناہان کبیرہ معاف کردے کیونکہ سوائے تیرے انہیں کوئی معاف نہیں کرسکتا اے زیادہ رحم والے اے زیادہ علم والے


(۱۰) ہر روز نماز مغرب کے بعد دعاء حج پڑھے جو قبل ازیں پہلی قسم میں نقل ہوچکی ہے۔


(۱۱) ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے:

No comments: