اذان کہنے والوں کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں قیامت والے دن لوگوں میں بلند ترین گردن والے (صاحب عزت ) مؤذن ہونگے۔
سات سال تک اذان کہنے کا ثواب
(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں۔
جو شخص سات سال تک خدا سے ثواب حاصل کرنے کی نیت سے اَذان کہے گا تو جب قیامت والے دن آئے گا ۔ تو اسکا کوئی گناہ نہ ہوگا۔
کسی مسلمان شہر میں ایک سال تک اذان کہنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں۔ کہ حضرت رسول خدا نے فرمایا جو کسی مسلمان آبادی والے شہر میں ایک سال تک اذان کہے تو وہ بہشت میں جائے گا۔
تکرار اذان کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں۔
جو شخص مؤذن سے ﴿اَشھَدُاَن لاَاِلَہَ الِاّ الله وَاَشھَدُاَنَّ مُحَمَّدُاً رَسُولُ الله﴾کہتے ہوئے سنے اور پھراس کلام کی تصدیق کرے اور خدا سے ثواب و پاداش لینے کی خاطر کہے ﴿وَاَنَا اَشھَدُاَن لاَاِلَہِ الله وَاَنَّ مُحَمَّدُاً رَسُولُ الله ِ أکتَفِی بِھِمٰاعَن کُلِّ من اَبیٰ و جَحَدَ وَ أُعیِنَ بِھِمَامَن اَقَرَّ وَ شَھِدَ﴾تو خداوند متعال اسے اقرار نہ کرنے اور گواہی نہ دینے والے کی تعداد اور اقرا ر کرنے اور گواہی دینے والوں کی تعداد کے برابر مغفرت کرے گا۔
خدا سے ثواب کی نیت سے دس سال تک اذان کہنا
(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں جو شخص خدا سے پاداش چاہتے ہوئے دس سال تک اذان کہے گا تو خداوند متعال آسمان کی طرف اٹھنے والی نگاہوں اور آوازوں کی تعداد کے برابر اسکی مغفرت کرے۔ گا ہر خشک و تر اسکی آواز سنکر ، اس کی تصدیق کرے گا۔ اور جو شخص مسجد کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز پڑھے گا تو اسے بھی ثواب کا ایک حصہ ملے گا اور اسکی آواز کیساتھ نماز پڑھنے والے ہر شخص کو بھی ایک نیکی دی جائے گی۔
اذان و اقامت کے درمیان مؤذن کا ثواب
(۱) حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت نے فرمایا اذان و اقامت کے درمیان مؤذن کا ثواب الله کی راہ میں خون سے لت پت شھید کے برابر ہے ، حضرت علی (علیہ السلام) فرماتے ہیں ، یا رسول الله اس طرح تو سب لوگ اذان و اقامت کہیں گے حضرت نے فرمایا نہیں ایک زمانہ آئے گا اس میں فقط کمزور اور نادار لوگوں کو ہی اقامت و اذان کی ذمہ داری سونپی جائیگی لہذا ان نادار لوگوں کے گوشت پر جہنم کی آگ کو حرام قرار دیا ہے۔
اذان و اقامت کیساتھ نماز پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) فرماتے ہیں جو شخص اذان واقامت کیساتھ نماز پڑھے گا تو اسکے پیچھے فرشتے صف بستہ نماز پڑھیں گے اور ان صفوں کی اطراف دیکھی نہ جاسکیں گی نیز جو اقامت کیساتھ نماز پڑھے گا تو اسکی اقتداء میں ایک فرشتہ نماز پڑھے گا۔
(۲)حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں جو اذان واقامت کیساتھ نماز پڑھتا ہے تو فرشتوں کی دو
صفیں اسکی اقتداء میں نماز پڑھتی ہیں جو شخص فقط اقامت کہتا ہے (اذان نہیں کہتا) تو اسکی اقتداء میں فرشتوں کی ایک صف نماز پڑھتی ہے۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے عرض کی کہ ایک صف کتنی لمبی ہوگی؟ فرمایا سب سے چھوٹی صف مشرق سے مغرب تک اور طولانی ترین صف زمین سے آسمان تک ہوگی۔
مستحبی نماز کی ہر رکعت میں سورہ اخلاص ، قدر اور آیت الکرسی پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں جو مستحب نماز میں قل ہو الله احد ، انا انزلناہ فی لیلة القدر اور آیت الکرسی کی تلاوت کریگا تو خدا اسکے عمل کو بہترین اعمال سے قرار دے گا مگر جو اس جیسا یا اس سے زیادہ یہی عمل بجالا چکا ہو۔
قنوت کی فضیلت اور ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے اجداد سے اور وہ جناب ابوذر سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے فرمایا۔ دنیا میں جسکا قنوت جتنا طولانی ہوگا تو توقف کی جگہ پر قیامت والے دن اسکا سکون طولانی تر ہوگا۔
کامل رکوع کا ثواب
(۱) سعید بن جناح کہتے ہیں کہ میں مدینہ میں حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) کے گھر موجود تھا۔ حضرت نے کسی کے سوٴال کے بغیر فرمایا۔ جو شخص اپنا رکوع کامل طور پر بجالائے گا تو اس کی قبر میں وحشت داخل نہ ہوسکے گی۔
ایک سجدہ کرنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے آباء و اجداد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص ایک مرتبہ سجدہ کرے گا تو اسکا ایک گناہ مٹادیا جائے گا اور ایک درجہ بلند کردیا جائے گا۔
سجدہ میں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے آباء و اجداد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) نے فرمایا سجدہ کرتے وقت ہاتھ کی ہتھیلیوں کو اس امید کیساتھ زمین پر رکھو کہ قیامت والے دن زنجیر نہ پہنائی جائے۔
طولانی سجدے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے فرمایا جب کوئی بندہٴِ خدا لمبا اور طولانی سجدہ کرے اور اسے کوئی نہ دیکھے تو شیطان کہتا ہے ہائے افسوس انہوں نے اطاعت کی جبکہ میں نے نافرمانی کی لوگوں نے سجدے کیے اور میں نے انکار کیا۔
(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرما تے ہیں خدا کیساتھ بندے کی نزدیک ترین حالت ، حالت سجدہ ہے۔
رکوع ، سجدہ اور قیام کی حالت میں درود بھیجنے کا ثواب
(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں جو شخص اپنے رکوع ، سجدے اور قیام میں ﴿اَللَّھُمّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآَلِ مُحَمَّدٍ﴾ کہے تو الله تعالیٰ اسے اسکے رکوع ، سجدے اور قیام کی مثل ایک اور ثواب عطا کرتا ہے۔
سجدہٴ شکر کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ جو مومن نماز کے علاوہ بھی نعمتوں کے شکر یے کے لئے سجدہ شکر بجا لائے گا تو خدا اس کے لئے دس نیکیاں لکھے گا اور دس گناہ مٹائے گا۔ اور بہشت میں اس کے دس درجات بلند کرے گا۔
نماز کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا۔ جب بھی کسی نماز کا وقت ہوتا ہے تو ایک فرشتہ لوگوں میں آکر ندا دیتا ہے اے لوگو!کھڑے ہو جاؤ ۔ تم نے اپنی پشت پر جو آگ جلا رکھی ہے اسے نماز سے بجھا ڈالو۔
(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں جب تم نے واجب نماز پڑھنی ہے تو اسے اسکے وقت میں ادا کرو۔ وگرنہ خوف ہوگا کہ اسے انجام دینے کی توفیق ہی نہ مل سکے ۔ نماز پڑھتے وقت سجدہ گاہ پر نگاہ رکھو۔ اگر تمھیں علم ہوکہ تمہارے دائیں بائیں کوئی ہے تو تم کتنی عمدگی کیساتھ نماز ادا کرتے ہو(جبکہ اب تمہارے سامنے خدا موجود ہے)۔ جان لووہ تمہیں دیکھ رہا ہے اور تم اسے نہیں دیکھ رہے۔
(۳) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں نمازی کی تین خصلتیں ہیں جب کوئی شخص نماز کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے سر پر آسمان کی وسعتوں سے نیکیاں اترتی ہیں فرشتے اس کے پاؤں کے نیچے سے لیکر آسمان کی وسعتوں تک اسکا احاطہ کیے رہتے ہیں۔ ایک فرشتہ ندا دیتا ہے اے نماز گزار ! اگر تجھے علم ہوتا کہ تم کس سے مناجات کر رہے ہو تو ہمیشہ نماز پڑہتے ۔
صبح اول وقت نماز پڑھنے کا ثواب
(۱) راوی کہتا ہے میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے پوچھا کہ صبح کی نماز کا بہترین وقت کونسا ہے ؟ فرمایا طلوع فجر کیونکہ الله نے فرمایا ہے ﴿اِنَّ قُرآَنَ الفَجرِ کَانَ مَشھُوداً﴾ یعنی صبح اور شام کے فرشتے نماز فجر کو ملاحظہ کرتے ہیں۔ جو شخص طلوع فجر کے وقت نماز پڑھے گا تو یہ نماز دو مرتبہ لکھی جائے گی ، ایک مرتبہ رات کے فرشتے اور ایک مرتبہ صبح کے فرشتے اس نماز کو لکھیں گے ۔
اول وقت کی آخری وقت پر برتری
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں مؤمن کیلئے اول وقت کی آخر وقت پر فضیلت اولاد اور مال سے بہتر ہے۔
(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں اول وقت کی آخری وقت پر برتری دنیا پر آخرت کی برتری کی مانند ہے۔
اول وقت میں واجب نمازوں کی ادائیگی کا ثواب
(۱) حضرت امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) فرماتے ہیں۔
اگر واجب نمازوں کو اول وقت میں آداب اور شرائط کیساتھ پڑھا جائے تو جس طرح جب الاس درخت کی ٹہنی توڑی جائے تو اس سے عمدہ خوشبو نکلتی ہے اس طرح اس نماز سے اس سے بھی عمدہ خوشبو آتی ہے۔ لہذا تم پر ضروری ہے کہ اول وقت میں نماز ادا کرو ۔
سفر میں قصر نماز پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) حضرت رسول خدا سے روایت کرتے ہیں کہ تم میں نیک لوگ وہی ہیں جو سفر میں آدھی نماز پڑھتے ہیں اور روزہ نہیں رکھتے ۔
مسافر کیلئے نماز جمعہ پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ تم میں سے جو مسافر بھی رغبت اور محبت کی وجہ سے نماز جمعہ بجالائے تو الله تعالیٰ اسے ایک سو غیر مسافر کی نماز جمعہ کا ثواب عطا کرے گا۔
باجماعت نماز کا ثواب

با جماعت نماز کی فرادیٰ نماز پرتئیس درجے فضیلت ہے اور یہ ایک نماز پچیس نمازوں کے برابر ہے ۔
(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے آباؤ اجداد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا نے فرمایا جو شخص با جماعت نماز ایمان اور خدا سے ثواب کی نیت سے بجالائے گا تو اسکے اعمال ابتداء سے لکھنا شروع ہونگے (کیونکہ اسکے سابقہ تمام گناہ ختم ہوگئے ہیں لہذا پھر ابتداء سے اعمال لکھے جائیں گے)۔
(۳) راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کو فرماتے ہوئے سنا ۔
تم میں سے جو بھی روز جمعہ کو درک کرے تو وہ عبادت کے علاوہ کوئی اور کا م انجام نہ دے کیونکہ اس دن لوگوں کی مغفرت ہوتی ہے اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
نماز کیلئے اٹھنے کا ثواب

ہمارے شیعوں میں کوئی شخص نماز کیلئے نہیں اٹھتا مگر یہ کہ اس کے ارد گرد اسکے مخالفین کی تعداد کے برابر فرشتے آجاتے ہیں اور اسکی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں اور اس کیلئے نماز ختم ہونے تک دعا کرتے ہیں۔
جمعہ کی عصر کے بعد حضرت محمد اور انکی آل پر درود بھیجنے کا ثواب
(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں جب تم جمعہ کے دن نماز عصر پڑھ لو تو اس طرح درود بھیجو ﴿اَللَّھُمّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآَلِ مُحَمَّدٍاَلاَؤصِیَاءِ المَرضِیِِّینَ بِاَفضَلِ صَلوَاتِکَ وَ بَارِک عَلَیھِم بِاَفضَلِ بَرَکَاَتِکَ وَالسَّلامُ عَلَیھِم وَعَلیٰ اَروَاحِھِم وَاَجسَادِھِم وَرَحمَةُ الله ِ وَبَرَکاتُہ﴾جو شخص نماز کے بعد اس طرح درود بھیجے گا خدا اس کیلئے ایک لاکھ نیکیاں لکھے گا اسکے ایک لاکھ گناہ مٹائے گا اسی درود کی برکت سے ایک لاکھ حاجتیں پوری کرے گا اور ایک لاکھ درجات بلند کرے گا۔
نماز جمعہ کے بعد ایک مرتبہ حمد ، سات مرتبہ سورہ توحیداور معوذّتین ، آیت الکرسی ، آیت سخر اور سورہ برأت کی آخری آیت پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں جو شخص نماز جمعہ کے سلام کے بعد ایک مرتبہ سورہ حمد اور سات مرتبہ سورہ توحید اور سورہ قل اعوذ برب الفلق ، اور قل اعوذ برب الناس اور ایک مرتبہ آیت الکرسی ، آیت سخر اور سورہ برأت کی آخری آیت پڑھے گاتو یہ اس جمعے سے اگلے جمعے تک اس کے گناہوں کا کفارہ ہوگا۔
اسی مورد میں ایک اور ثواب
(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) اپنے آباء و اجداد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے فرمایا ۔جو شخص نماز جمعہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ حمد اور سات مرتبہ سورہ قل اعوذ برب الفلق ، پھر ایک مرتبہ حمد اور سات مرتبہ قل ھوالله احد ، پھر ایک مرتبہ حمد اور سات مرتبہ قل اعوذ برب الناس پڑھے گا تو اس پر کوئی آفت نہیں آئے گی اور وہ کسی فتنہ میں نہیں پڑے گا اور اگر اس کے بعد کہے﴿اَللَّھُم ّ اجعَلنِی مِن أَھلِ الجَنَةِ الَّتِی حَشوھَا بَرَکَة وَ عُمَّارُ ھَا المَلاَئِکَةُ مَعَ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَاَبِینَا إبرَاھِیمَ﴾ تو الله تعالیٰ اسے دارالسلام (بہشت) میں حضرت محمد اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کیساتھ رکھے گا۔
نماز کی طرف قدم بڑھانے اور قرآن سیکھنے کا ثواب
(۱)حضرت امیر المؤمنین فرماتے ہیں ۔جب اہل زمین گناہ میں مشغول ہوتے ہیں یا غلط اور بُرے کام کرتے ہیں تو الله تعالیٰ بدون استثناء اہل زمین کو عذاب میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرتا ہے لیکن جب بوڑھوں کو نماز کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے اور بچوں کو قرآن پڑھنا سیکھتے ہوئے دیکھتا ہے تو اسے ان پر رحم آجاتا ہے اور غذاب کو مؤخر کر دیتا ہے۔
صابر ، نابینا اور موالی اہلبیت کا ثواب

جو شخص صابر اور نابینا ہے اور خدا سے پاداش کا امیدوار ہے اور آل محمد کا موالی ہے تو وہ قیامت والے دن اسطرح الله سے ملاقات کریگا کہ اس کا کوئی حساب و کتاب نہیں ہوگا۔
(۲) روایت کی گئی ہے کہ خدا کسی بندے کی دونوں یا ایک آنکھ نہیں لیتا مگر یہ کہ اسکے گناہ کے متعلق کوئی سوال نہ ہوگا۔
دو رکعت مستحبی نماز پڑھنے ، ایک درہم صدقہ دینے اور ایک دن روزہ رکھنے کا ثواب
(۱) راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کو فرماتے ہوئے سنا
سستی چھوڑو ، تمھارا پروردگار رحیم ہے تمھارے تھوڑے عمل کا بھی شکر گذار ہے جو شخص خدا کی خوشنودی کی خاطر دو رکعت مستحب نماز بجالاتا ہے تو الله اسکے بدلے میں جنت میں داخل کرے گا اور جو الله کی رضا چاہتے ہوئے ایک درہم صدقہ دے گا تو خدا اسکی وجہ سے اسے جنت میں داخل کرے گا اور جو الله کی رضا او رخوشنودی کی خاطر ایک روزہ رکھے گا تو خدا اسے اس روزے کے بدلے اسے واردِ بہشت کرے گا۔
ماہ رمضان کے جمعوں کی دوسرے جمعوں پر برتری
(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں
یقینا ماہ رمضان کے جمعے باقی جمعوں پر فوقیت رکھتے ہیں جس طرح حضرت رسول خدا دوسرے رسولوں سے برتر ہیں اس طرح ماہ رمضان تمام مہینوں سے برتر ہے۔
عطر لگانے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں
جو شخص عطر لگا کر نماز پڑھے گا تو اس کی نماز عطر نہ لگا کر پڑھنے والے شخص کی ستر رکعت سے برتر ہے۔
شادی شدہ شخص کی نماز کاثواب

شادی شدہ شخص کی دو رکعت نماز کنوارے کی ستر رکعت نماز سے برتر ہے۔
چار رکعت نماز کی ہر رکعت میں پچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھنے کا ثواب
(۱) راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کو فرماتے ہوئے سناکہ جو شخص چار رکعت نماز بجالائے اور اسکی ہر رکعت میں پچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو نمازکے سلام سے پہلے ہی جتنے گناہ اسکے اور الله کے درمیان تھے سب معاف کردئے جائیں گے ۔
نماز جعفر بن ابی طالب پڑھنے کاثواب
(۱) راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) سے پوچھا کہ جوشخص نماز جعفر طیار پڑھتا ہے اسکا کیا ثواب ہے؟ حضرت نے فرمایا اگر اسکے گناہ ریت کے ذرات اور دریاکی موجوں جتنے بھی ہوں تو خدا اسے معاف کردے گا۔ راوی کہتا ہے کہ یہ سب ثواب ہمارے لئے ہے؟ فرمایا اور کس کے لئے ہے ! یہ ثواب تمھارے ساتھ ہی مخصوص ہے ، راوی نے پوچھا اس نماز میں کونسا سورہ پڑھوں؟ فرمایا ﴿إذَا زُلزِلَت،إذَا جَاء َ نَصرُ الله ، إنَا اَنزَلنَاہُ فِی لَیلَةِالقَدر اور قُل ھُوَ الله ُ اَحَد ﴾ پڑھو۔
نماز شب پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ مؤمن کا شرف نماز شب اور مؤمن کی عزت لوگوں سے سوال نہ کرنے میں ہے۔
(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں نماز شب پڑھا کرو۔ یہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی سنت ، تم سے پہلے والے صالحین کی عادت ہے نیزتمھارے جسموں سے بیماریاں دور کرتی ہے۔
(۳) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں نماز شب چہرے کو نورانی کرتی ہے ، نماز شب عمدہ خوشبو دیتی ہے اور نماز شب رزق میں وسعت دیتی ہے ۔
(۴)حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں جیسا کہ الله تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ”مال اور اولاد دنیاوی زندگی کی زینت ہیں“ بے شک آخر شب میں انسان جو آٹھ رکعت نماز پڑھتا ہے وہ آخرت کی زینت ہے
(۵) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے روایت بیان ہوئی ہے کہ ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں آکر اپنی حاجت بیان کی۔ قریب تھا کہ وہ اپنی گر سنگی کی شکایت کرے۔ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے اس سے فرمایا ۔ نماز شب پڑھتے ہو ؟ کہا جی ہاں۔ حضرت نے اسکی طرف رخ کیا اور فرمایا وہ شخص جھوٹا ہے جو نماز شب پڑھتا ہو اور دن میں بھوکا رہتا ہو۔ کیونکہ الله تعالیٰ نے دن کے رزق کی نماز شب میں ضمانت دی ہے۔
(۶)حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے آباؤ اجداد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) نے فرمایا نماز شب سلامتی بدن، رضا پروردگار، اخلاق انبیاء سے متمسک اور رحمت خداوند ی کی طلب ہے۔
(۷)راوی کہتا ہے کہ میں نے ان سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ ممکن ہے کہ عبد خدا نصف شب بیدار ہو اور نیند کی شدت کی وجہ سے اسکی ٹھوڑی سینے کے ساتھ لگ رہی ہو (یعنی سردی کی وجہ سے اکھٹا ہو کر سویا ہواہو) اور وہ بستر پر دائیں بائیں پلٹ رہا ہو اس حالت میں بدون شک و تردید الله تعالیٰ زمین و آسمان کے رحمت کے دروازوں کو حکم دیتا ہے کہ اس شخص کیلئے کھل جاؤ پھر فرشتوں سے کہتا ہے میرے بندے کو دیکھو میرے تقرب کی خاطر اس عمل کو بجالانے کیلئے کتنی سختیوں کو برداشت کر رہا ہے کہ جو میں نے اس پر واجب بھی نہیں کی ایسا شخص مجھ سے تین چیزوں کا امیدوار ہو سکتا ہے ، اسکے گناہوں کو معاف کردوں۔ دوبارہ تو بہ کرنا اسے نصیب کروں۔ یا اسکے رزق میں اضافہ کروں۔ میں بھی تم تمام فرشتوں کو گواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ یہ سب کچھ اسے عطا کروں گا۔
(۸) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ نماز شب چہرے کو حسین ، اخلاق کو عمدہ ، جسم کو معطر ، رزق کو زیادہ۔ قرض کو ادا ، غموں کو دور اور بینائی کو جلاء بخشتی ہے ۔
(۹) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں۔ ممکن ہے ایک شخص جھوٹ بول کر رزق سے محروم ہو جائے میں نے عرض کی کس طرح رزق سے محروم ہوتا ہے ؟ فرمایا پہلے تو نماز شب سے محروم ہوتا ہے اور جب نماز شب سے محروم ہوتا ہے تو پھر رزق سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔
(۱۰)حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں جن گھروں میں رات کو نماز شب کیساتھ ساتھ قرآن مجید کی تلاوت بھی ہوتی ہے تو یہ گھر اہل آسمان کو اس طرح منور کرتے ہیں جس طرح ستارے اہل زمین پر نور افشانی کرتے ہیں۔
(۱۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) الله تعالیٰ کے اس فرمان کہ ﴿بے شک نیکیاں گناہوں کو ختم کردیتی ہیں﴾ کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں مؤمن کی رات کو اداکی گئی نماز (شب) اس کے دن میں کئے ہوئے گناہوں کو ختم کر دیتی ہے ۔
قرآن کیساتھ شب بیداری کا ثواب
(۱) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت امیرا لمؤمنین سے تلاوت قرآن کیساتھ شب بیداری کا ثواب پوچھا تو حضرت نے اسے فرمایا۔ اس شخص کیلئے بشارت ہے جو فقط رات کے دسویں حصے میں الله سے ثواب چاہتے ہوئے خلوص کیساتھ نماز پڑھے تو الله تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے کہ میرے عبد کیلئے اس رات اگنے والے تمام دانوں، پتوں ، درختوں کلیوں، خوشوں اور چراگاہوں کی تعداد میں حسنات لکھ لو۔ جو شخص رات کا نواں حصہ نماز میں گزار دے الله اسے دس مستجاب دعائیں عطا کرتا ہے اور قیامت والے دن اس کے دائیں ہاتھ میں نامہٴ اعمال عطا کرے گا۔ اور جو رات کے آٹھویں حصّے کو نماز میں گزارے تو خداوند متعا ل اسے صابر اور نیک نیت شھید کا ثواب عطا کرے گا۔ اور خاندان کے متعلق اسکی شفاعت کو قبول کرے گا۔ جو اس رات کا ساتواں حصّہ نماز میں گزارتا ہے تو اٹھائے جانے والے دن قبرسے اس حالت میں باہر آئے گا کہ اسکا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا ہو گا اور جو لوگ اس کی امان میں ہیں ان کیساتھ پُل صراط سے گزرے گا۔ جو رات کا چھٹا حصّہ نماز میں گزارے تو وہ توبہ کرنے والوں میں شمار ہوگا اور اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ اور جو رات کا پانچواں حصّہ نماز میں گزارے تو اسے حضرت ابراہیم کے مقبرے میں جگہ ملے گی۔ جو شخص رات کا چوتھا حصّہ نماز میں گزارے تو وہ کامیاب لوگوں میں پہلے نمبر پر ہوگا۔ یہاں تک کہ تیز ہواکی طرح پل صراط سے گزر کر حساب و کتاب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائے گا۔ جو ایک تہائی رات نماز میں گزارے تو جس فرشتے سے بھی ملاقات کرے گا وہ کہے گا۔ کاش میرا بھی الله کے نزدیک یہ مقام ہوتا۔ اور اسے کہا جائے گا جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس سے چاہو جنت میں داخل ہو جاؤ۔ جو آدھی رات نماز یں پڑھتا رہے اگر اسے ستر ہزار مرتبہ پوری زمین سونے سے بھر کر عطا کی جائے تو وہ بھی اسکی جزاء کے مساوی نہیں ہوسکتی۔ اس کے اس عمل کا ثواب تو حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد سے ستر غلام آزاد کرنے سے بڑھکر ہے جو دو تہائی شب نماز پڑھتا رہے تو اسے ریت کے ذرّات کے برابر نیکیاں دی جائیں گیں اور اس میں کمتریں نیکی کا وزن احد پہاڑ کے دس برابر ہے۔ جو شخص پوری رات نماز میں گزارے اور ساتھ ساتھ ذکر ، رکوع ،سجدے اور کتاب خدا ئے عزوجل کی تلاوت میں مشغول رہے تو اسے بہت عظیم اجر دیا جائے گا۔ سب سے کمترین اجر یہ ہے یہ اُس روز کی طرح گناہوں سے پاک ہو جائے گا جس دن اسے ماں نے جنا تھا۔ الله کی تمام مخلوق کی تعداد کے برابر اسے نیکیاں اور درجات دیئے جائیں گے اسکی قبر ہمیشہ نورانی رہے گی۔
گناہ اور حسد اسکے دل سے اکھاڑ پھینکے جائیں گئے۔ اسے قبر کے عذاب سے پناہ دی جائے گی۔ اسے جہنم سے برأت عطا کی جائے گی۔ یہ آمنین ( جو کہ اسکی امان میں تھے) کیساتھ اٹھا یا جائے گا۔ اس وقت الله تبارک و تعالیٰ ملائکہ سے کہے گا۔ اے میرے ملائکہ ! میرے بندے کو دیکھو۔ یہ میری رضا چاہنے کیلئے شب بیداری کیا کرتا تھا۔ اسے فردوس میں سکونت دو ۔ فردوس میں ایک لاکھ شہر ہیں ہر شہر میں آنکھوں کی لذت اور نفس کی بھوک مٹانے کی ہر چیز موجود ہے ، تمھارے دل میں یہ بات نہ سما سکے گی کہ میں اسے مزید تقرب اور تعظیم دینے پر آمادہ ہوں۔
یہ سمجھتے ہوئے کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں دو رکعت نماز پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں جو شخص دو رکعت نماز یہ جانتے ہوئے پڑھے کہ میں اِن میں کیاپڑھ رہا ہوں تو جب نماز کا سلام دے گا تو اسکے اور خدا کے درمیان کوئی گناہ باقی نہیں رہے گا اور خدا سب گناہوں کو معاف فرمادے گا۔
تفکر کیساتھ دورکعت نماز پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)فرماتے ہیں غور وفکر کیساتھ اداکی گئی دو رکعت نماز، پوری رات عبادت کرنے سے بہتر ہے۔
غفلت کی ساعت میں دورکعت نافلہ نماز کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے والد سے اور وہ اپنے آباؤ اجداد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا نے فرمایا۔ غفلت کی ساعتوں میں دو رکعت نماز نافلہ ادا کرو خواہ یہ نماز سادہ ہی کیوں نہ ہو ؟ یہ دارِ کرامت (بہشت) تک پہنچادے گی کسی نے پوچھا یا رسول الله ساعتِ غفلت کون سی ہے ؟ فرمایا مغرب اور عشاء کے درمیان۔
دو جمعوں کے درمیان پانچ سو رکعت نماز پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) فرماتے ہیں۔ جو شخص دو جمعوں کے درمیان پانچ سو رکعت نماز پڑھے تو وہ جس چیز کی بھی خواہش کرے گا ، خدا کی بارگاہ میں قبول ہوگی۔
نماز صبح کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھنے کا ثواب
(۱) حضرت امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) اپنے والد سے اور وہ حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) سے نقل کرتے ہیں کہ جو شخص نماز صبح کے بعد گیارہ مرتبہ﴿ قُل ھُوَ الله ُ اَحَدٌ﴾کی تلاوت کرے گا۔ تو اس دن کوئی گناہ انجام نہیں دے گا اگر چہ شیطان ہی کیوں نہ چاہے۔
تعقیبات نماز کا ثواب
(۱) حضرت امام حسین (علیہ السلام) حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے روایت بیان کرتے ہیں ۔
جو مسلمان نماز صبح ادا کرنے والی جگہ پر بیٹھ کر طلوع شمس تک الله کا ذکر کرتا رہے تو اسے بیت الله کے حاجیوں کی مثل اجر وثواب ملے گا اور اسکی بخشش ہوگی۔ اور اگر دوسری نماز کے وقت تک وہاں بیٹھا رہے اور دو یا چار رکعت نماز بھی بجالائے تو خدا اسکے گذشتہ گناہ معاف کر دیگا اور اسکا اجر خانہ خدا کا حج کرنے والے شخص کے برابر ہوگا ۔
(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں۔
جو شخص نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد تعقیبات بجالائے اور کسی سے بات نہ کرے اور دو رکعت نماز بجالائے تو اس نماز کو علیین میں لکھا جائے گا اور اگر چار رکعت نماز بجالائے تو اسکے لئے پاکیزہ حج لکھا جائے گا۔
(۳) حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ خداوند متعال نے فرمایا۔
اے اولاد آدم ! نماز صبح اور عصر کے بعد ایک ایک گھنٹہ میرا ذکر کیا کرو۔ تا کہ میں تمھاری اہم حاجتیں بر لاؤں۔

No comments:
Post a Comment